چغتائی لیب ٹیلی میڈیسن
چغتائی میڈیکل سینٹرز (CMCs) مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک مربوط حل پیش کرتے ہیں۔ یہ میڈیکل سنٹرز طبی معائنہ، لیب ٹیسٹ، ریڈیولاجی ٹیسٹ اور فارمیسی کی خدمات ایک ہی چھت کے نیچے پیش کرتے ہیں۔
چغتائی میڈیکل سنٹر چغتائی لیب اور ہیلتھ کیئر کا ایک اقدام ہے جس کا مقصد لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک جامع نظام تیار کرنا ہے۔ چغتائی میڈیکل سینٹر کا قیام اس وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا تھا کہ مریضوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جائے۔
عالمی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے آغاز کے ساتھ لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کا کہا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس وقت کے دوران ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے شکار لوگوں طبی امداد کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن صحت مند رہنے اور صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
کمیونٹی کی صحت کو یقینی بنانے اورلوگوں کی سہولت کیلئے چغتائی میڈیکل سینٹر نے اپنی ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کیا ہے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے مستند ڈاکٹر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک معاوضہ پر مشاورت کیلئے کال پر دستیاب ہوں گے۔
مزید تفصیلات کیلئے براہِ کرم ہمیں 03111456789 پر کال کریں۔
طبی خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:
چائلڈ سپیشلسٹ
ماہر امراض نسواں
جنرل فزیشنز
ای این ٹی ماہر
یورالوجسٹ
میڈیکل آفیسرز