ہیماٹو پیتھولوجی
ہیماٹو پیتھولوجی۔ پیتھالوجی کا ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ ہے جس کیلئے جدید آلات اور تکنیکوں کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیماٹو پیتھولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تین کنسلٹنٹ ہیماٹو پیتھولوجسٹ کے ساتھ ساتھ کئی عملہ کے پیتھالوجسٹ بھی شامل ہیں۔
روٹین ہیماٹولوجی
سی بی سی (CBC) ٹیسٹ سیسمیکس ( Sysmex ) اور ایبٹ ڈائگناسٹک ( Abbott Diagnostics ) کی مشینوں پرپانچ مرحلوں کے آٹومیٹڈ ہیماٹولوجی ٹیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ یہ آلات مشتبہ ابنارملیٹیز والے ٹیسٹ کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے بعد پیتھالوجسٹ کے ذریعہ دوبارہ ٹیسٹ کی پڑتال کی جاتی ہے۔ ہیموگلوبن کی خرابیوں کا ٹیسٹ کرنے کیلئے ہائی پرفارمنس کرومیٹوگرافی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
فلو سائٹومیٹری
فلو سائٹومیٹری(Flow Cytometry) ہیماٹو پیتھولوجی کے میدان میں جدید ترین ایجادات میں سے ایک ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو لیوکیمیا (leukemias)اور لیمفوماس(lymphomas) کی فوری اور درست تشخیص کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی ایک اور افادیت مدافعتی دباؤ والے مریضوں میں سی ڈی فور( CD4 )اور سی ڈی ایٹ( CD8 )سیل کی تعداد کی درست پیمائش ہے۔ چغتائی لیب فلو سائٹومیٹری ٹیسٹ کرنے کیلئے بی ڈی ایف اے سی ایس فلو سائٹومیٹری ( BD FACSCaliber Flow Cytometer ) کا استعمال کرتی ہے۔
بلیڈنگ ڈس آرڈر ٹیسٹنگ
چغتائی لیب خون بہنے کی خرابیوں کے لیے ٹیسٹوں کی ایک وسیع فہرست رکھتی ہے۔ ان میں انتہائی مخصوص ٹیسٹ جیسے پلیٹلیٹ فنکشن ٹیسٹ اور اسکیمک دل کی بیماری کے مریضوں کیلئے کلوپیڈوجرل ریزیسٹینس (Clopidogrel)( P2Y12 ) ٹیسٹ شامل ہیں۔

