ہسٹوپیتھولوجی میں مہارت
چغتائی لیب کی ہسٹوپیتھولوجی میں شاندار کارکردگی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ڈیپارٹمنٹ میں پندرہ (15)کنسلٹنٹس،چھ(6) فیلو اورنو(9) ریزیڈنٹ پیتھالوجسٹ ہیں۔ یہ ملک کے مصروف ترین ہسٹوپیتھولوجی ڈیپارٹمنٹ میں سے ایک ہے جو ہر سال پچپن ہزار ( 55000 )سے زیادہ بائی آ پسیز سے نمٹتا ہے۔ وقت پر درست رپورٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے فلسفے کی بنیاد ہے جس میں 95% بائی آ پسیز رجسٹریشن کے چار دن کے اندر رپورٹ کی جاتی ہیں۔ اگلی نسل کے پیتھالوجسٹ کی تعلیم بھی محکمے کا ایک بہت اہم اور لازمی جزو ہے۔تیرہ ( 13 )پیتھالوجسٹس نے ہسٹوپیتھولوجی ڈیپارٹمنٹ سے اپنی خصوصی تربیت مکمل کرنے کے بعد سپیشلسٹ بورڈ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہسٹوپیتھولوجی ڈیپارٹمنٹ اہم تدریسی مواد کو آن لائن بھی شیئر کرتا ہے جس میں مریض کی شناخت کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور ChughtaiPathRes کے نام سے ایک ٹویٹر صفحہ چلایا جاتا ہے۔

Consultants Pathologists at Histopathology Department:
5 Reasons to Choose Chughtai Lab for Biopsy
