مائیکرو بائیولوجی

مائیکرو بائیولوجی

مائیکروبائیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں مختلف قسم کے طبی نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔جرثوموں کی تشخیص کی جاتی ہے اور ان کے خلاف مختلف قسم کی اینٹی بائیووٹک کا تجربہ کیا جاتا ہے۔

  • خون میں بیکٹیریا اور/یا فنگس کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی (BacT ALERT Virtuo) کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • طبی نمونوں سے الگ تھلگ جرثوموں کی شناخت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹرومنٹ VITEK-2 اور VITEK MS (MALDI-TOF) استعمال کیا جا رہا ہے۔ بہت قلیل وقت میں نظام اپنے آٹو میٹڈ پلیٹ فارم اور وسیع ڈیٹا بیس کو استعمال کرتا ہے تاکہ بائیو کیمیکل خصوصیات اور ماس سپیکٹرو میٹری تجزیہ کی بنیاد پر ان جرثوموں کی شناخت کی جا سکے۔
  • کلینکل سیمپل میں این ایروبک بیکٹیریا (anaerobic)کی نشاندہی کیلئے بیکٹرون 300 این ایروبک ( BACTRON 300 anaerobic )چیمبر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
  • اینٹی بائیو ٹک ریزسٹینس چیلنج کی روک تھام کیلئے مائکروبیز کی قسم کے لحاظ سے اینٹی بائیوٹکس کی Minimum Inhibitory Concentration (MIC) کی جانچ اور رپورٹ کی جا رہی ہے۔
  • بائیو فائر فلمری سسٹم (Biofire FilmArray system)ملٹی پلیکس پی سی آر ( PCR )سسٹم جو بیک وقت بیکٹیریا، وائرس، خمیر، پرجیویوں اور/یا اینٹی مائکرو بائل ( antimicrobial )بیکٹیریا کی جانچ کرتا ہے اور تقریباً ایک گھنٹے کےوقت میں نتائج فراہم کرتا ہے۔
  • پیشاب کا تجزیہ مکمل طور پر آٹو میٹڈ انسٹرو منٹ( DIRUI FUS2000 )پر کیا جا رہا ہے جو ایک گھنٹے میں 120 ٹیسٹ رپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ریفلیکٹینس فوٹوومیٹری، فلیٹ فلو سائٹومیٹری، ڈیجیٹل امیجنگ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی شناخت کی تکنیک جیسی ٹیکنالوجیز کی مدد سے غلطی سے پاک اور درست نتائج فراہم کرتا ہے۔
  • مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ سالانہ دس لاکھ ( 100,000 ) سے زیادہ کلچر سینسی ٹیوٹی ٹیسٹوں کی رپورٹ کرتا ہے۔
Microbiology

اینٹی بوائگرام ڈیٹا 2019

اینٹی بوائگرام ڈیٹا 2020


Machines

Aap ke sehat ka number
urUrdu