Chemical Pathology

کیمسٹری اور امیونولوجی

کلینیکل کیمسٹری اور امیونولوجی کسی بھی جدید تشخیصی لیب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

لیب بین الاقوامی شہرت کے حامل مینوفیکچررز کے بنائے اعلی درجے کے خودکار اینالائزرز کا استعمال کرتی ہے۔ لاہور میں سنٹرل لیب ایبٹ آرکیٹیکٹ (Ci8200)، ایبٹ آرکیٹیکٹ(i1000SR) ، سیمنز (Siemens Immulite) امیولائٹ اور دیسورین لیزین (Diasorin Liaison)سے لیس ہے۔

Ci8200 پاکستان میں نصب ہونے والا پہلا آرکیٹیکٹ آلہ تھا۔ یہسی آٹھ ہزار( C8000 ) روٹین کیمسٹری ماڈیول اوربارہ ہزار ( 12000 )امیونولوجی ماڈیول کے ساتھ ایک مربوط آلہ ہے۔ دونوں ماڈیولز ایک ہی وقت میں ایک نمونے سے کیمسٹری اور امیونولوجی کے تمام مطلوبہ ٹیسٹ انجام دیتے ہیں۔ سی آئی آٹھ ہزار دوسو ( Ci8200 ) فی گھنٹہ ایک ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتی ہے۔

سیمنز امیولائٹ( 2000 ) خوراک اور ماحولیاتی الرجی کی جانچ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

چغتائی لیب لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں سٹیٹ ( STAT )لیبز چلاتی ہے۔ یہ لیبز کیمسٹری اور امیونولوجی کے بہت سے عمومی ٹیسٹ کرتی ہیں جو کہ مؤثر طور پر رپورٹنگ کے وقت کو کم کرتی ہیں۔ تمام سٹیٹ ( STAT )لیبز لاہور کی سنٹرل لیب کے معیار کے مطابق خودکار ٹیسٹوں سے لیس ہیں ۔ ان تمام لیبز میں خودکار آلات کا استعمال ہمیں پورے نیٹ ورک پر ایک جیسے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

چغتائی لیب وٹامن ڈی کی جانچ کیلئے دیسورین لیزین (Diasorin Liaison) اور ایبٹ آرکیٹیکٹ(i1000SR) آلات کا استعمال کرتی ہے۔

Chemistry & Immunology

Aap ke sehat ka number
urUrdu