چغتائی ہیلتھ کیئر پنک کارڈ
پاکستان کی خواتین کے لئے ایک اقدامکئی سالوں بعد ہم نے یہ جانا ہے کہ اپنی صحت پر سمجھوتہ کرنے والی پہلی شخصیت ماں ہوتی ہے۔ اس کی وجہ مالی پریشانی ہو یا سماجی ذمہ داری۔ گھر کی دیکھ بھال کرنے والی پہلی شخصیت ماں ہی ہے جس کی صحت کی دیکھ بھال کا خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وہ مستحق ہوتی ہے۔ جب ہم نے اکتوبر کو مفت میموگرام کا مہینہ منانے کا فیصلہ کیا تو خواتین بڑی تعداد میں آئیں۔ تب ہم نے خواتین سے متعلق ٹیسٹ اور پروفائلز پر خصوصی رعایت کا آغاز کیا تو خواتین نے خوشی سے اِس کا انتخاب کیا۔ لہذا، ہم نے سوچا اور ادارے کے طور پر ایک قدم اٹھایا- آئیے اپنی خواتین کو رعایت دیں اور سہولیات پیش کریں تاکہ انہیں اپنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب مل سکے۔
چغتائی ہیلتھ کیئر بلیو کارڈ اور چغتائی ہیلتھ کیئر ذیابیطس کارڈ کے کامیاب اجراء اور نفاذ کے بعد اب ہم خواتین کی صحت کا خیال کرنے کیلئے ایک خصوصی کارڈ لا رہے ہیں۔ چغتائی ہیلتھ کیئر پنک کارڈ.
ہم نے اِس کارڈ کو جاری کیوں کیا؟ اس سوال کے جواب کو سمجھنے کیلئے آپ کو چغتائی ہیلتھ کیئر کے پس پردہ فہم سے جڑنا ہوگا۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرتے ہیں اور پاکستان میں ہیلتھ کئیر کی بہترین خدمات اور لیبارٹری ٹیسٹ پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ عالمی سطح پر دستیاب سہولیات ہمارے شہریوں تک بھی قابل رسائی ہوں۔
یہ رعایت کس کیلئے ہے؟پاکستان کی خواتین اور ان کے خاندانوں کیلئے۔
اِس کارڈ پر ہم کیا پیش کریں گے؟ Up to 50% discount ہم نہ صرف کارڈ کی حامل خاتون کو مندرجہ ذیل ٹیسٹوں پر پچاس فیصد (٥٠٪) تک ڈسکاؤنٹ دیں گے بلکہ اُس کے خاندان کے پانچ افراد کو بھی یہی رعایت دی جائے گی۔
Test | Discount |
Vitamin D | 50% |
میموگرام | 50% |
Executive Health Screening | 35% |
Hormone Profile | 30% |
Doctor Consultation | 20% |
Lab Test | 15% |
ریڈیولوجی | 15% |
Homecare Service | 10% |
چغتائی فارمیسی | 8% |

