fbpx

بلیو کارڈ ڈسکاؤنٹ

بلیو کارڈ کی رکنیت سے متعلق

مریضوں کی سہولت کیلئے  چغتائی لیب  بلیو کارڈ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔ کارڈ ہولڈر چغتائی لیب اور صحت کی دیکھ بھال کےدیگر شعبوںمیں رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارڈ ہولڈر پوائنٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں جو کہ بعد میں چغتائی لیب میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 بلیو کارڈ کیسے حاصل کریں؟

آپ اپنا بلیو کارڈ 500 روپے ادا کرکے حاصل کر  سکتے ہیں۔ آپ کا ذاتی  بلیو کارڈ تعطیل کے دنوں کے علاوہ آپ کو چودہ (14)  کام کے دنوں کے اندر دئیے گئے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

بلیو کارڈ کے حصول کی  درخواست دیتے  وقت براہ ِکرم چغتائی لیب کے نمائندے کو درج ذیل معلومات فراہم کریں:

نام:
رابط نمبر:
تاریخ  ِپیدائش  :
ڈاک کا پتا:
ای میل ایڈریس:

بلیو کارڈ پر سہولیات

ادویات پرآٹھ ٖفیصد  ( 8%) رعایت
لیب ٹیسٹ کی تحقیقات پرپندرہ فیصد ( 15%) ڈسکاؤنٹ + پانچ فیصد ( 5%) پوائنٹس
ریڈیالوجی پر پندرہ فیصد ( 15%)  ڈسکاؤنٹ

معیاد:

معیاد ِ مدت بلیو کارڈ جاری ہونے کی تاریخ سےایک ( 1 )سال تک  کارآمد ہوگا۔ ایک سال کی مدت کے بعد آپ 200 روپے کی رقم  کی ادائیگی کرکے کسی بھی وقت کارڈ  کی تجدید کر سکتے ہیں۔ گم ہونے  کی صورت میں متبادل بلیو کارڈکے حصول کیلئے  براہِ کرم ہمیں کال کریں۔

شرائط و ضوابط:

بلیو کارڈ ناقابل منتقلی ہے۔ صرف  کارڈ اکاؤنٹ پر درج  بلیو کارڈ ممبران ہی بلیو کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

بلیو کارڈ کے ممبران چغتائی لیب میں رقم کی ادائیگی کے عوض  انعامی پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔ ہر انعامی پوائنٹ ایک(1)  روپے کے برابر ہے۔  جب آپ کے پوائنٹس کا بیلنس کسی بھی وقت پانچ سو ( 500 ) پوائنٹس سے زیادہ ہو جائے تو  پوائنٹس وصول کیے جا سکتے ہیں۔
کم از کم پوائنٹس کا بیلنس سو(  100 )پوائنٹس ہونا چاہیے۔

بلیو کارڈ جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال   کی معیادِ مدت تک قابلِ استعمال   ہے۔ کارڈ ہولڈر  کی درخواست پر   بلیو کارڈ کی تجدید،   فیس کی ادائیگی کی صورت میں ہو  سکتی ہے۔

چغتائی لیب کے علاوہ بلیو کارڈ کے فوائد صحت کی دیکھ بھال دینے والے دوسرے شعبوں  کی صوابدید پر ہیں۔

چغتائی لیب کسی تیسرے فریق کی طرف سے صحت کی دیکھ بھال کی خاطر فراہم کی جانے والی  بلیو کارڈ  کی سہولیات پر کسی قسم کی  کوئی ذمہ داری قبول  نہیں کرے گی۔

اگر آپ سے بلیو کارڈ گم ہوجائے  تو براہِ کرم ہمیں فوری طور پر مطلع کریں تاکہ متبادل کارڈ جاری کیا جا سکے۔ متبادل کارڈ پر فیس لاگو ہوگی۔

چغتائی لیب اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت بلیو کارڈ پروگرام یا انفرادی بلیو کارڈز کو تبدیل/منقطع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

خصوصی سیلز اور پروموشن  ڈسکاؤنٹ/پوائنٹس کے اہل نہیں ہو سکتیں۔ ایک وقت میں صرف ایک پیشکش سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

چغتائی لیب بعض ٹیسٹوں/ پروسیجرز  پر رعایت کی پیشکش نہ دینے / بند کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

بلیو کارڈ ڈسکاؤنٹ

Aap ke sehat ka number
urUrdu