FOR FREE HOME SAMPLING Whatsapp
  or 03 111 456 789 آپکی صحت کا نمبر

Corona Virus Precautions and Care by Staying at Home - Chughtai Lab

گھر پر رہیئے: ان گھرانوں کے لئے ہدایات جہاں ممکنہ طور پر کرونا وائرس کا انفیکشن ہے۔

گھر پر رہیئے: ان گھرانوں کے لئے ہدایات

(COVID- 19) جہاں ممکنہ طور پر کرونا وائرس

کا انفیکشن ہے۔

کرونا وائرس کی سب سے عام علامات مندرجہ ذیل کا حال ہی میں ظاہر ہونا ہے  COVID-19

 نئی لگنے والی مسلسل کھانسی اور/یا – 

تیز بخار –

زیاده تر لوگوں کے لئے ایک ہلکی سی بیماری ہوگی  کرونا وائرس COVID-19 ۔

بنیادی پیغامات

اگر آپ اکیلے رہتے ہیں اور آپ کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر 

ہوئی ہوں، چاہے کتنی بھی ہلکی ہوں، تو علامات شروع ہونے کے 7 دن تک گھر

پر رہیئے۔ 

اگر آپ دوسروں کے ساتھ رہتے ہیں اور آپ یا ان میں سے کسی ایک کو علامات

ظاہر ہوں، تو گھرانے کے تمام افراد کو گھر میں رہنا ہوگا اور گھر سے 14 دن تک

نہ نکلیں۔ 14 دن کی مدت اس وقت سے شروع ہوگی جس دن گھر میں پہلا

شخص بیمار پڑا تھا۔

اس بات کا امکان ہے کہ ایک ہی گھر میں رہنے والے ایک دوسرے کو انفیکٹ

کردیں یا وه پہلے سے انفیکڻڈ ہوں۔ گھر میں 14دن رہنے سے اس بات کا امکان

بڑی حد تک کم ہوجائے گا کہ اس گھر کے افراد کمیونڻی میں دوسرے لوگوں کو

انفیکشن منتقل کریں۔

اور اگر گھرانے میں سے کسی کو علامات ظاہر ہوں، تو انہیں علامات ظاہر ہونے

کے دن سے 7 دن تک گھر پر رہنے کی ضرورت ہے، اس بات سے قطع نظر کہ

علامات خلوت والی مدت کے 14 دنوں میں سے کونسے دن ظاہر ہوئیں۔ 

اگر گھرانے کی خلوت والی مدت کے دوران آپ اپنے گھر سے 

 ولنریبل افراد(مثلا ًعمر رسیده افراد یا وه افراد جنہیں کوئی دوسرا عارضہ لاحق

 ہو) کو منتقل کر کے اپنے دوستوں یا فیملی کے ساتھ ڻہرا سکتے ہیں تو ایسا

کیجیئے۔

اور اگر آپ اپنے گھر سے ولنریبل افراد کو منتقل نہیں کرا سکتے، تو ان سے جتنا

ممکن ہو دور رہیں

:اگر آپ کو کرونا وائرس کی علامات ہیں

جی پی سرجری، فارمیسی یا ہسپتال مت جائیں

اگر آپ گھر پر رہتے ہیں تو ڻیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے

آگے کے لئے پلان کریں اور یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کامیابی کے ساتھ گھر

پر ره سکیں، دوسروں سے مدد طلب کریں اور اس بات پر غور کریں کہ گھر کے

اندر ولنریبل کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے

اپنے ایمپلائر، دوستوں اور فیملی سے م دد مانگیں تاکہ وه چیزیں کی جاسکیں

جو آپ کو گھر کے اندر رہنے کے لئے درکار ہیں

اپنے ہاتھ باقاعدگی سے 20 سیکنڈ تک دھوئیں، اور ہر دفعہ صابن اور پانی کا

استعمال کریں، یا ہینڈ سینیڻائزر استعمال کریں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنی علامات کے ساتھ گھر میں نہیں نمٹ سکتے،

یا آپ کی حالت بگڑ جاتی ہے، یا علامات 7 دن بعد ڻھیک نہیں ہوتیں تواپنے ڈاکٹر یا ہسپتال سے رابطہ کریں۔